?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا جس دوران وزیراعظم نے امریکا افغان امن معاہدے میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کی مبارک باد کا تبادلہ کیا گیا۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے پرتفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات افغانستان میں قیام امن کے لیے تاریخی موقع ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے، انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے، افغان قیادت کو وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے کوششوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کی تعریف کی۔ پاک ترک قیادت نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لیے اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی 188ویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ایوی فولوزنسکی
جون
وزیر اعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کر دئے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں
ستمبر
اسرائیل اور سعودی عرب کو معمول پر لانے میں کافی وقت لگے گا: بائیڈن
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک صیہونی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
جولائی
اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا ہے
?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا
ستمبر
غزہ کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:ادارے UNRWA کے مطابق غزہ پر قابض فوج کے حملوں کی
دسمبر
دھوکہ دہی کی کارروائیاں؛ ہمیں عراق سے امریکیوں کے انخلا کے بارے میں پرامید کیوں نہیں ہونا چاہیے؟
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بغداد سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا گیا
اگست
مصر کے صحرائے سینا کے لیے صیہونی حکومت کا نقشہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ کار، محقق اور مصنف ڈاکٹر سام
مئی
ماسکو نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے؛ وجہ ؟
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ
نومبر