وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو سونپی اہم ذمہ داری

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں شرکا نے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔اجلاس کے دوران عمران خان نے فواد چودھری کو ہدایت دی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے،عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیے۔

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران وزرا کو افغانستان سے متعلق حکومتی کے موقف سے آگاہ کیا۔ شرکا کو افغانستان میں جاری غیرملکی باشندوں کے اخراج، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال، پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔قبل ازیں وزیراعظم نے ائرلفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ائرلفٹ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی کمپنی ہے ، پاکستان میں بڑی صلاحیت اورکاروبار کے وسیع مواقع ہیں اور ہمارے دروازے کھلے ہیں ، میری حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کا بینکاری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے: اقوام متحدہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں

ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

?️ 17 ستمبر 2025ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے  امریکی صدر ڈونلڈ

یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف

حکومت نے بجلی سستی کر دی

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ

پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج

اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعظم نے اسکول کھولنے پر لگائی روک

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون کالز پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے