?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول مسجد قصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کا حملہ انسانیت کے خلاف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ قبلہ اول میں فلسطینیوں پر رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انسانیت کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی، ہم ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم اعادہ کرتے ہیں ، فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری کو لازمی اقدامات اٹھانا چاہئیں۔
اس سے پہلے بھی پاکستان کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا ، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا ، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے ، عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائے ، جب کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پوزیشن پر جانا ہوگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز ماہ رمضان کے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پر جمع ہوئے اور مسجد کے باہر احاطے میں نماز ادا کی ، اس دوران اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں ، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
ایک ہفتے کے اندر دو ریڈ کارڈز کے ساتھ اسرائیل کی تنہائی میں شدت
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: منگل یکم فروری 2022 کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت
فروری
’انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے‘، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما
جون
اسرائیل غزہ کی ملبہ برداری کی قیمت ادا کرے:واشنگتن
?️ 12 دسمبر 2025 اسرائیل غزہ کی ملبہ برداری کی قیمت ادا کرے:واشنگتن امریکہ نے
دسمبر
غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کی کہانی کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں جو بائیڈن
مئی
مصر کا تل ابیب پر رفح بارڈر دونوں جانب سے کھولنے کے لیے دباؤ
?️ 12 دسمبر 2025 مصر کا تل ابیب پر رفح بارڈر دونوں جانب سے کھولنے
دسمبر
کوک اسٹوڈیو میں آج تک پسوڑی کے علاوہ کوئی اوریجنل گانا نہیں بنا، وارث بیگ
?️ 10 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار وارث بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور
?️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف
فروری
ملک بھر کے ملسمان آج یوم حیا منا رہے ہیں
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 14 فروری کے دن کو پوری دنیا میں
فروری