وزیر اعظم نے حوثی حملوں کوخطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اماراتی ولی عہد محمد بن زید النہیان کو سیکیورٹی و سلامتی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس دوران وزیراعظم نے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے حالیہ حملے کو خطے کے امن کےلیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارت کے بروقت جوابی دفاعی ردعمل نے قیمتی جانوں کو بچالیا۔

وزیراعظم عمران کان نے یو اے ای کی قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی و سلامتی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال اور اعلیٰ سطح پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے

مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پنجاب کی سیاسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ

امریکہ یورپ سے اپنے جوہری ہتھیار لے جائے؛ روس کا مطالبہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں

نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی؛ وجہ؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کے

فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے

سعودی عرب کے مستقبل کے بارے میں خدشات

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی بگڑتی صحت اور شاہی

پاکستان ہماری ریڈ لائن، کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ نواز شریف

?️ 19 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز

دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے