?️
اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد پیش کی اورملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔ جسٹن ٹروڈو نے مسلسل تیسری بار کینیڈا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈامیں انتخابات جیتنے پر جسٹن ٹروڈوکومبارکباد دیتے ہوئے کہا باہمی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
خیال رہے جسٹن ٹروڈو نے مسلسل تیسری بار کینیڈا کےانتخابات میں کامیابی حاصل کی، مگر اس بار وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن جماعت 122 اضلاع سے کامیاب قرار پائی۔
واضح رہے کہ بعد ازاں جسٹن ٹرڈو نے اپنی کامیابی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور قوم کے نام جاری اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ کرونا سے نمٹنے اور خوش حال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی پسند منصوبے کا انتخاب کرنے والے عوام کی توقعات ہر ہم پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔


مشہور خبریں۔
پیرس نے الجزائر کے فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دینے کے اقدام کو مخاصمانہ قرار دے دیا
?️ 25 دسمبر 2025پیرس نے الجزائر کے فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دینے کے اقدام
دسمبر
مشیگن یونیورسٹی میں فلسطین حامی طلبہ کی جاسوسی؛برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست
جون
سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے
اگست
سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے
مئی
مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا
?️ 22 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا
مئی
پینٹاگون کا یوکرین کے ڈون باس علاقے میں روس کی پیشرفت کا اندازہ
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: سنہوا ویب سائٹ کے مطابق پینٹاگون کے نامعلوم اہلکار نے
مئی
عمران خان کو کمزور سمجھ کر اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی: فواد چوہدری
?️ 27 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا
مارچ
کیا غزہ میں امداد داخل ہو رہی ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ کے
مئی