?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے افغانستان میں امن، استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدارامن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی، افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماوَں کے درمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن، استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماوَں نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر خصوصی طورپربات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کا موقع ضائع نہیں کیا جانا چاہیے، تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی، افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری افغان عوام کی خوشحالی کیلئے مزید کردار ادا کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ افغانوں کاانخلا بھی رکےگا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے ہیں، ذرائع مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی وفد افغان شوریٰ کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے دورہ کے دوران پاکستانی حکام کی طالبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی ،اقتصادی اور دیگر امور پر بات ہو گی۔
افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ میری کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا انتظام پاکستانی سفیر کریں گے، پاکستان ماضی میں افغانستان کی مدد کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی افغان امن کے لئے کام کرتے رہیں گے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا۔
مشہور خبریں۔
لاک ڈاؤن کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کا متنازع بیان، اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کردیا
?️ 28 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے لاک
اپریل
کس ملک میں سب سے زیادہ بچے گولی لگنے سے مرتے ہیں؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: ایک نئی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
اسرائیلی پیسوں کے لیے ایران کی جاسوسی کرتے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے لکھا ہے کہ جائزوں سے پتہ چلتا
دسمبر
ّکراچی یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی۔
?️ 5 جولائی 2022کراچی 🙁سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ کراچی
جولائی
میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کی شکست پر نیتن یاہو کے بیٹے کا عجیب و غریب بیان
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم
مارچ
تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے
جنوری
ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ
جون