وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری  قرار دے دیا

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے  کہا ہے کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے، دنیا میں کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کیا۔، افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد پر ہے۔او آئی سی کو افغان عوام کی مدد کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اسلام تعاون تنطیم (او آئی سی) اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 41 سال بعد او آئی سی کا پاکستان میں اجلاس ہو رہا ہے، دنیا میں کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، اگست میں حالات بدلے تو افغانستان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سنگین ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے، افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، او آئی سی کی ذمے داری ہے کہ افغانستان کی مدد کرے۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق دعوے مسترد

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری

صیہونی فوج کی حالت زار؛صیہونی فوجی افسر کی زبانی

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے تل

آرمی چیف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تبادلہ خیال

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ

امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے

اسرائیل کے خلاف بات نہ کرنے کا الزام لگانے والے صارف کو ماہرہ خان کا جواب

?️ 20 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کے خلاف

نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل

چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا 

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ

پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا

?️ 19 ستمبر 2021دمشق (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے