وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یواین نے10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈوارننگ دی ہے ، وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں ، لاہوراربن میاوا کی ،آج لسبیلہ میانی میں مینگروز کی شجر کاری ہوگی اور کل لال سوہانرابہاولپورمیں ڈرون شجرکاری ہوگی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں جبکہ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے، جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشونما ہورہی ہے، ان کی حفاظت اور نشونما کرنے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں کے پرانے مقامی لوگوں کے لئے گرین نوکریوں کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس

طالبان عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش میں

🗓️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان  کی جانب سے افغان حکومت کی تشکیل میں چھ ممالک 

کیا امریکہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ریزرو فورسز کو بلانے

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہارتشویش

🗓️ 13 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

جنرل سلیمانی کو روسی افسر کا حیرت انگیز تحفہ

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کو شام میں سازوسامان کی کمی کا سامنا

ملائشیا کی عوام کا فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرہ

🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: ملائیشیا کے ہزاروں افراد نے اس ملک کے دارالحکومت کے

اردن میں کورونا اسپتال میں حیرت انگیز واقعہ

🗓️ 13 مارچ 2021سچ خبریں:اردن کے ایک کورونا اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کےمشتبہ واقعے

اردگان ایک نئے سیکورٹی میکنزم کی تلاش میں

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے آنکارا میں صدارتی کمپلیکس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے