?️
ڈی جی خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، ان شا اللہ ہم مل کر اس سے نمٹیں گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کے پاس ایسے وقت میں حاضر ہوا ہوں جب اس علاقے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بہت تباہی مچا دی ہے اور جانی و مالی نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عجیب اتفاق ہے کہ آج 5 اگست ہے، سال 2019 میں اسی روز بھارت میں مودی سرکار نے یکطرفہ طور پر غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم و زیادتی کا بازار گرام کیا اور کشمیریوں کو حاصل تھوڑے بہت آئینی حقوق کو بھی پامال کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس روز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بے پناہ خلاف ورزیاں کی گئیں اور 70 سال سے اس وادی میں کشمیریوں کے بہتے ہوئے خون میں مزید اضافہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اور پورا عالم اسلام کشمیر کے عظیم سپوتوں، شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور مودی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ کشمیری بھائیوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلائے اور ان کی قربانیوں کے صدقے انہیں صحیح معنوں میں آزادی نصیب ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور 22 کروڑ عوام اس مقصد کے لیے ہر طرح کے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی تعاون کا یقینی دلاتے ہیں، ان شا اللہ ایک دن ضرور کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں آج آپ کے پاس سیلاب کے سبب اللہ کو پیارے ہوجانے والوں کا افسوس کرنے آیا ہوں اور جو زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد سے جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کو یہ یقین دلانے آیا ہوں کہ اس آفت کی گھڑی میں وفاقی حکومت، تمام اتحادی جماعتیں اور پنجاب حکومت آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں کہ 11-2010 کے سیلاب میں جب یہ سارا علاقہ سمندر بنا ہوا تھا اس وقت نواز شریف کی قیادت میں، میں آپ کا خادم دن رات آپ کے پاس موجود رہتا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر میں آپ کے خادم کے طور پر آپ کے سامنے کھڑا ہوں اور آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کام کریں گے، یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، سیاست بعد میں ہوگی پہلے خدمت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت بھی سیلاب کے سبب اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں کو فی کس 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو اس سے بھی زیادہ معاوضہ دوں لیکن بہرحال وسائل کو بھی دیکھنا ہے اور آپ کی مجبوریوں اور ضروریات کو بھی دیکھنا ہے، زخمیوں کے لیے بھی وفاقی حکومت ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے دے رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچے اور پکے مکانوں میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی، جس کا مکمل مکان گر گیا ہے اس کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور جس کا مکان جزوی طور پر متاثر ہوا اس کو بھی ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں اور دیگر اشیا کے نقصانات پر چیف سیکریٹری نے سروے کر لیا ہے لیکن وفاق نے طے کیا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر یہ سروے مکمل کیا جائے گا تاکہ حق دار کو اس کا حق ملے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہاں ہمارے نوجوان وائس چیئرمین احمد خان کی جانب سے پانی کا چینل بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان شا اللہ یہ آپ کو بنا کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت آپ سے اتنا ہی وعدہ کر سکتا ہوں کیونکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق 58 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، لہٰذا صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے صوبے کے عوام کی بھلائی، خوشحالی اور ترقی کے لیے وسائل استعمال کریں اور وہ یقیناً ایسا ضرور کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2010 میں ہونے والے اس معاہدے کے نتیجے میں وفاق کے پاس اتنے وسائل نہیں رہ جاتے اس لیے میں نے بطور وزیراعلیٰ بھی وفاق سے کبھی وسائل کا مطالبہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو اپنے پاس موجود وسائل میں سے اربوں روپے کے قرضوں پر سود ادا کرنا ہوتا ہے، وفاقی افسران کی تنخواہیں ادا کرنی ہوتی ہیں، افواج پاکستان کی تنخواہیں بھی اس میں سے جاتی ہیں، اس کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، ان شا اللہ مل کر ہم اس سے نمٹیں گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوجاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین شدید جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 2 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغان فورسز نے اتوار کے روز سڑکوں پر شدید
اگست
2026 کے الیکشن اور ٹرمپ کی کمزور معاشی کارکردگی
?️ 24 دسمبر 20252026 کے الیکشن اور ٹرمپ کی کمزور معاشی کارکردگی امریکا میں 2026
دسمبر
ویکیپیڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک انفوگرافک میں مغربی ایشیائی اور
جنوری
امریکہ کا طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اپنے نمائندے کے دو ہفتے
نومبر
وزیر خارجہ نے فلسطیں کی صورتحال پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات کی
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین
مئی
کوئی نہیں جانتا کہ حزب اللہ کا اگلا قدم کیا ہوگا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اتوار کے روز اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ،
نومبر
واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام، میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف
?️ 19 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد
اپریل
پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے
مارچ