?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،ایاز صادق اور معاون خصوصی ملک احمد خان نے ملاقات۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملاقات میں سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اور اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیر غور آئے،جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں اہم تعیناتیوں پر پیشرفت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی زیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی ۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے لیے پراسس کا آغاز ہو گیا ، تعیناتی جلد متوقع ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فی الحال اس وقت تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہو گیا،25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال سمری موصول نہیں ہوئی۔سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی۔آرمی چیف کی تعیناتی میں 5،6 نام ہونگے،ڈوزیئر بھی ساتھ آئیں گے۔پاک فوج کی لیڈر شپ کو ناموں پر اعتماد میں لے کر فیصلہ ہو گا۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ابھی تک سمری موصول نہیں ہوئی۔ میرا خیال ہے کل تک سمری پر پیش رفت ہو گی، آرمی چیف کے تقرر کے عمل پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ آرمی چیف کے تقرری کے حوالے سے ہمارے اوپر کوئی پریشر نہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ ہر سطح پر مشاورت ہو رہی ہے۔ جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ راناثناء اللہ اور وزیر قانون سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
مشہور خبریں۔
یورپ میں امن کو خطرہ لاحق
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمن ٹیگس شا، ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے روسی صدر
مارچ
پیوٹن کا حالیہ دورہ چین کیسا رہے گا؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ملک کے صدر
مئی
برطانیہ اور آئرلینڈ کے مصنفین کی غزہ میں جاری نسل کشی پر بھرپور آواز بلند
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: برطانیہ اور آئرلینڈ کے تقریباً 380 ممتاز مصنفین اور ادبی
مئی
مغربی ممالک کا یوکرین کو ٹینک دینے پر عدم اتفاق
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے اتحادی مغربی ممالک اس ملک کو بھاری ٹینک دینے
جنوری
اب جنگ کا وقت قریب ہے
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست: شبلی فراز کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم
?️ 23 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی
فروری
ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو
جون
صہیونی مقبوضہ فلسطین سے کیوں فرار کر رہے ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بحرانوں میں اضافے
اگست