🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 23 جنوری بروز اتوار تقریباً دن کے 3 بجے ’آپ کا وزیراعظم‘ پروگرام میں عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم فون کالز پر ناصرف عوام کی شکایات اور آراء سنیں گے بلکہ وہ اس دوران حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے بھی عوام کو آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر اپنی حکومتی ٹیم کو مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کو 3 سالوں میں 5 اعشاریہ 37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں ، جس کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس حوالے سے بلومبرگ نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے ، جو ملازمتوں کو بچانے اور جان بچانے کی نشاندہی کرتا ہے ، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اس بات کو تسلیم کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب میں امریکہ اور سعودی عرب کی شرمناک شکست
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں: لبنان کی نئی پارلیمنٹ کے ارکان نے آج منگل
جون
غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ
مارچ
کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر آئی ایم ایف کو الوداع کہنے میں مدد دے سکتے ہیں، وزیراعظم
🗓️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں
اپریل
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی
🗓️ 7 جون 2021سکھر(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید
جون
کیا سعودی اور صیہونی ایک بار پھر قریب ہو رہے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب کے ساتھ
جولائی
6 مہینے بعد سخت ترین فیصلے کرنے سے بہتر ہے کہ ابھی سخت فیصلے کر لیے جائیں۔وفاقی وزراء
🗓️ 20 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آئی ایم ایف سے مذاکرات کی روشنی میں بظاہر ایندھن
مئی
کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جون
طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں طوفان الاقصی کی جنگ کے 230ویں دن مزاحمتی
مئی