?️
جہلم(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادریونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہوچکاہے جبکہ یونیورسٹی کے 2 مزید بلاکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ القادر یونیورسٹی میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی میں تصوف اورروحانیت پرمبنی تعلیم دی جائے گی جبکہ اسلامی تعلیمات کےساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائےجائیں گے۔
عظیم صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام سے منسوب یونیورسٹی اسلام کے سنہری اصولوں پرمبنی اور جدید تحقیقی مرکز ہے، یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کےسیرت النبی ﷺ اورصوفیا کرام کی تعلیمات کے فروغ کے وژن کی تکمیل اور نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔
یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسزکی کلاسزکاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے ، ملک بھر سے 60سےزائدطلباو طالبات نےداخلہ حاصل کرلیاہے۔وزیر اعظم عمران خان افتتاح کےموقع پرمہمانوں اورمیڈیاسےخطاب کریں گے جبکہ سوہاوہ جہلم میں اسلامی تعلیمات، تصوف اورجدید سائنسی تحقیق کیلئے بنائی جانے والی درسگاہ میں فیکلٹی اور طلبہ سے ملاقات بھی کریں گے۔خیال رہے اکتوبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام،صوفی ازم، سائنس،مصنوعی ذہانت اورجدیدٹیکنالوجی کی حامل القادر یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کا جہلم کیلئے ایک اورتحفہ ہے، یونیورسٹی سوشل سائنسزمیں نئی جہت کا اضافہ اورعالمی درس گاہ بنے گی، ایسی عالمی درسگاہ جس میں تصوف،اسلام اورسائنس کےاسکالر پیدا ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
جدید اے آئی ماڈلز کا خطرناک رویہ: جھوٹ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں پر اُتر آئے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں
جون
فلسطینی تجزیہ کار کی نظر میں شہید سلیمانی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کا کہنا ہے کہ اگر میری جنرل قاسم سلیمانی
جنوری
امریکی وزیر جنگ کی سینئر کمانڈرز کی میٹنگ کے لیے بے مثال کال
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ کے سینکڑوں سینئر فوجی کمانڈروں کے ورجینیا
ستمبر
وزیر اعظم نے محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال
جنوری
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس
اگست
اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے میں 12 افراد شہید، 27 زخمی
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری
نومبر
میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھردنیا کی 500بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
?️ 3 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک
نومبر
امریکہ کے پاس افغانستان میں شکست کا تجربہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب
ستمبر