?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ذیلی اداروں کے چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پاگئے ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سیکٹر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پائے ہیں۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ذیلی اداروں کا چینی وزارت صنعت و آئی ٹی کے ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کا معاہدہ ہوا جب کہ علی بابا کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ای-کامرس ٹریننگ کا معاہدہ طے پایا ہے۔
علاوہ ازیں، ہواوے کے ساتھ ملک بھر میں کنیکٹیویٹی کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاہدے پاک-چین بزنس کانفرنس کے دوران طے پائے گئے، ان معاہدوں سے پاکستان کی ’بی ٹو بی‘ ایکسپورٹ مارکیٹ کو 10 گنا بڑھانے کا ہدف ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی پہلی فل اسٹیک اے آئی کلاؤڈ لانچ کرے گا، زیڈ ٹی ای ایک لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تربیت دے گا جب کہ معاہدے کے تحت اسلام آباد میں گلوبل آئی سی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی بابا، پاکستان کو اوپن سورس لینگویج ماڈل فراہم کرے گا، اے آئی پر مبنی بیماریوں کی تشخیص کے سلوشنز پاکستان آئیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے اسکولوں میں اے آئی پر مبنی تعلیمی ٹولز منصوبہ شامل ہیں جب کہ نیشنل فائبر بیک ہال نیٹ ورکس کے قیام کے لیے معاہدہ پایا ہے، سب میرین کیبل انفرااسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ
اپریل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیاتی معاہدے کی منظوری وفاقی کابینہ کو ارسال
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات
اپریل
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت؛ شہید ہونے والی خواتین اور بچوں کی تعداد
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں شہداء کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
اکتوبر
ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک
?️ 6 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں
فروری
بائیڈن کی انتخابات سے دستبرداری
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی مدت ختم ہونے میں
جولائی
عراق میں نیا امریکی کھیل
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور
اپریل
فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ
اگست
بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس
جولائی