?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود میں آ جائے گی، الیکشن جب آئے گا تو ایک نئی الائنمنٹ ہوگی۔مجھے نہایت خوشی محسوس ہوئی ہے کہ پی ڈی ایم نے احتجاج کے لیے میرے شہر کا انتخاب کیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان خود ہر ہفتے مہنگائی کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ ڈالر کی نقل و حمل روکی جائے، اپوزیشن احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن جب آئے گا ایک نئی الائنمنٹ ہو گی، شہباز شریف کی اگر کسی سے ملاقات ہوئی ہے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی نیوی نے تیسری دفعہ بھارتی نیوی کو شٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی زمینی، فضائی اور بحری افواج چاق و چوبند ہیں۔
وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ آئین و قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا تو کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے دنگا فساد کرنے والے اپنے لیے گڑھا کھو دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ نون اور شین 2 لیگ ہیں۔


مشہور خبریں۔
مفاد عامہ کے کاموں کے علاوہ سوموٹو کا کوئی مقصد نہیں، وزیراعظم
?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوموٹو کا
اپریل
زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنرتقرری
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی
مئی
ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ
?️ 18 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) شہدائے کربلا کی یاد اور ان کی لازوال قربانی کی
اگست
آئی ایم ایف سیلاب کیلئے بجٹ میں 500 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کو تیار
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )مالیاتی
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کا شیعہ برادری پر وحشیانہ تشدد، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا
?️ 18 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں نے منگل کو سرینگر
اگست
صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے
مارچ
حالیہ جنگوں کے بعد غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کیلئے سخت ضوابط تشکیل دینے پر غور
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کا
جولائی
پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: پیجر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو اکثر ممالک میں سیکیورٹی
ستمبر