وزیرخارجہ کی ایران، ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان اور ترک وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے واقعات پر اظہار یک جہتی کیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے بات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تجاری، توانائی، رابطہ کاری، ثقافتی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کی حکومت پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

دفترخارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے کی خواہش کو نمایاں کیا گیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے ایران کے صوبے شیراز میں ایک مزار پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔ دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے مستقل طور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 15 نومبر کو ترکیہ کے وزیرخارجہ میولت کاؤس اوغلو سے ٹیلی فون پر بات کی اور استنبول میں دہشت گردی کے حملے پر تعزیت کی۔

وزیرخارجہ نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جنگ میں پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ نے ترک حکام کی کوششوں کو بھی سراہا، جس کے نتیجے میں بدترین واقعے کے ملزمان کی فوری گرفتاری ہوئی تھی۔

بلاول بھٹوزرداری نے ترک قوم کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا عزم امن اور استحکام کو خراب کرنے کی ناکام کوششوں کو دفن کردےگا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ گفتگو کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور واقعے کے زیر علاج زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے مختصر اور ہنگامہ

 روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت امریکی شہریوں کے لیے ایک بڑی تشویش

🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:  مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق، 15% جواب

کیا سعودی عرب کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہوں گی؟

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:ریما بنت بندر بن سلطان، جو سعودی عرب کی پہلی خاتون

سعودی عرب نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کھیلوں کا سہارا لیا

🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:نئے سال میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے

پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری

🗓️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نئی آنے والی میگا بجٹ فلم ’منی

چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنا ممکن

🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی

گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ

🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی؛ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کا ایک سابق رکن،

کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟

🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے