?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا، شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا، جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شیر کے حملے میں شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے تینوں زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقہ شاہ دی کھوئی میں ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی ایک شخص نے غیر قانونی اور بنا لائسنس شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا جو اچانک ڈیرے سے باہر آیا جبکہ واقعے کے بعد مالک شیر کو لے کر فرار ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
مراد سعید نے سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی
دسمبر
ٹرمپ یمن میں ناکام، جنگ بندی کی امید؛تجزیہ کاروں کا دعویٰ
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ یمن میں انصار اللہ
اپریل
یمن جنوبی کی تشکیل کی سازش کی تکمیل، 1994 کی شکست کا ازالہ
?️ 15 دسمبر 2025 یمن جنوبی کی تشکیل کی سازش کی تکمیل، 1994 کی شکست
دسمبر
صیہونیوں کا کا ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو رہا کرنے سے انکار
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ کے اسپتال کمال عدوان کے سربراہ ڈاکٹر
اکتوبر
فواد چوہدری کا غیرملکیوں کیجانب سے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اہم بیان
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکیوں
جنوری
شمالی شام پر ترکی سے وابستہ ملیشیا کے راکٹ حملے
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:شمالی شام کے شہر حلب کے نواح کے مقبوضہ علاقوں میں
جون
ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا کیا اعلان
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”
اگست
نئی دہلی میں نماز جمعہ میں روکاوٹوں کی وجہ سے گرفتاریاں
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: نئی دہلی کے شمالی شہر گڑگاؤں میں ہندو گروہ ہفتوں
اکتوبر