?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کل اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔گورنر کے طلب کردہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔ ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
آصف زرداری نے کہاکہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، آنے والا وقت انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی نظام کی بقاء کیلئے بھٹو مشن کو پورا کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ پرویزالٰہی عمران خان نہیں ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بوجھ پر اسٹینڈلے سکیں، پرویزالٰہی سے طے ہے کہ وہ جمعے کو اسمبلی توڑ دیں گے اگر نہیں توڑیں گے تو ہم اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔
انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23دسمبر تک کا وقت بات چیت کیلئے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئے حکومت اور ہمارے درمیان بات چیت ہونی چاہیئے، حکومت جونہی انتخابات کیلئے اعلان کرتی ہے تو ہم فریم ورک کیلئے تیار ہیں، حکومت کسی بھی جگہ الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے یہ ہمارے اور حکومت کے درمیان بڑا مسئلہ ہے کہ وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی نے اسرائیلی فوج کو اپنی لپیٹ میں لیا: فلسطینی
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ نگار توفیق طعمہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
امریکہ یوکرین کی جنگ میں براہ راست ملوث : روس
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ امریکیوں نے اعتراف
اگست
صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اعداد وشمار
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023
اکتوبر
ایرانی حملوں کے خدشے کے پیش نظر مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفارتخانہ بند
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل
جون
مشہور امریکی اداکارہ کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی
نومبر
امریکہ کی ایک بار پھر سلامتی کونسل فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کی مخالفت
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ کی
مارچ
تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور
?️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف
فروری
غزہ میں ایک اور خوفناک دن
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ
جون