?️
لاہور ( سچ خبریں ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مزید اختیارات دیے ہیں ، فیکٹریوں میں ٹائر اور فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا ، اینٹی اسموگ اسکواڈ کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے ، پی ڈی ایم اے میں اسموگ مانیٹرنگ سیل قائم ہے ، لاہور میں 5 اینٹی اسموگ اسکواڈ بھی تشکیل دیے ہیں ، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ، محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں۔
دوسری جانب لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو پانے کے لیے بلدیاتی حکومت نے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا ہے ، کمشنر لاہور آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور شہر میں یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی جائے گی ، جس کے بعد ایک ماہ کے لیے صوبائی دارالحکومت میں صرف یورو 5 پیٹرول ہی سپلائی کیا جائے گا جب کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کیلئے کرشنگ پلانٹس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے ، وہ آج وزیر اعلی آفس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
تل ابیب نے ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو قید کرنے کے لیے جگہ مقرر کردی
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک "i24 نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی
اگست
متنازع لبنانی شخصیت انتخابات کیوں نہیں لڑتی؟
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کو لبنان کے
اکتوبر
ڈونلڈ ٹرمپ امن ساز کیوں نہیں ہو سکتے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی امن اور جنگ کے بارے میں غلط
اگست
سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے: اسد عمر
?️ 24 مئی 2021خیرپور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ میں
مئی
ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
لبنان میں ہمہ گیر جنگ پر مزاحمتی عناصر کا رد عمل
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: الاہرام پولیٹیکل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ایک مضمون میں
جولائی
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری