?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں ای پنشن سسٹم کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کیلئے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026ء سے نافذ العمل ہو گا، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے ای پنشن سسٹم کے اجرا کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا، جسے عملی شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے آئندہ برس جنوری سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی، پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل پیپر لیس ای پنشن نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے احساس پنشن ڈیش بورڈ کا اجرا کیا جائے گا، یہ ڈیش بورڈ ویب بیسڈ پلیٹ فارم ہو گا جو مکمل طور پر پیپر لیس ورک فلو پر مشتمل ہو گا، ای پنشن سسٹم کے تحت ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پر ایک سادہ ڈیجیٹل فارم پر کر کے پنشن کیس داخل کرا سکیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ تمام ضروری دستاویزات بھی محفوظ طریقے سے سکین کرکے براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کیے جا سکیں گے ، سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کیلئے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کرے گا، نئے سسٹم کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا، ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ہی مکمل کیا جائے گا، سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا، یہ تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانوناً قابل قبول ہوں گے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ، چیف اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ پر کارکردگی کو مانیٹر کریں گے، مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی، ای پنشن نظام کو دیرپا بنانے کیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں،اس نئے پنشن سسٹم کے بارے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آن لائن نظام سے پنشنرز کو پنشن کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی فوج پر سائبر حملہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے
جولائی
وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم
ستمبر
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ و اہلیہ فائرنگ سے زخمی، بیٹی بیٹا جاں بحق
?️ 16 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی
اگست
روس نے کریل جزائر پر جاپان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ایک حکم
ستمبر
پنجاب میں انتخابات کا شیڈول ملتوی ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو
مارچ
صیہونی وزیر خارجہ کا خاص مقصد سے ایران کے پڑوسی ملک ایران کا دورہ
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے مخصوص اہداف
مارچ
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل میں قید
ستمبر
بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی
اکتوبر