?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔
کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12 ہزار تک بڑھائی جائے گی، عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 10 ہزار سے زائد ہیوی وہیکلز پر ٹریکرز لگے ہوئے ہیں، ٹریکرز کے تحت 30 کلومیٹر سے زائد رفتار پر چالان جاری ہوگا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری ای-ٹکٹ کی وضاحت یا اپیل کیلئےٹریکس سینٹرسے رجوع کرسکتے ہیں، عوامی رہنمائی اور سہولت کیلئے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے30فیصد لیا جائے۔


مشہور خبریں۔
حماس کی اسرائیل کو شدید دھمکی، دہشت گردی بند نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی
?️ 19 جون 2021غزہ (سچ خبریں) حماس نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی
جون
ای سی سی کی ٹی سی پی کو چین اور آذربائیجان سے یوریا درآمد کرنے کی اجازت
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
نومبر
کیا 80 ٹن سے زائد کا بم مارنے سے حزب اللہ ختم ہو گئی؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے
ستمبر
بائیڈن نے ایران سے کیوبا تک ٹرمپ کے موقف کو دہرایا ہے: سینئر امریکی تجزیہ کار
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز امریکی تجزیہ کار اور سی این این چینل کے میزبان
ستمبر
وہ ملزم جنہوں نے موسم کا دعویٰ کیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:امارات کے موسمیاتی اجلاس میں یورپی اور امریکی ممالک نے بین
دسمبر
مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
?️ 13 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی
ستمبر
حماس ہتھیار کہاں سے لاتی ہے؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے،
جنوری
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر