وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا

?️

کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت پرپابندی لگائی، اب یہ امپورٹڈ حکومت اس تجارت کو کھولنے کی کوشش کر رہی ہے، مریم نواز اپنے داماد کیلئے ہندوستان سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کروارہی تھی، آدھی آگئی، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا مریم کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔

کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فون پر کسی نے شہباز شریف کی آڈیو لیک سنی ہے؟ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی ہے کہ سچ نہیں بولا جاتا، لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی اس کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، جب کوئی اقتدار میں بیٹھ کر خود کو فائدہ کرواتا ہے تو اسے کرپشن کہتے ہیں، یہ پیسے کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہیں، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، انہیں کوئی پرواہ نہیں، انہیں پیسہ نظر آتا ہے، صرف آزاد ملک ترقی کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، ملک غریب ہوگیا اور ان کا خاندان امیرہوگیا، دونوں بیٹے لندن میں ہیں، کہتے ہیں ہم پاکستان کے نہیں برطانیہ کے شہری ہیں، ان کی دولت ملک سے باہر پڑی ہے، ان کی پراپرٹیز اور محلات ملک سے باہر ہیں، ان کو سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا ہے، ان کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ان ڈرون حملوں پر انہوں نے ایک بار پھر مذمت نہیں کی، ان کا مقصد ملک کی ترقی نہیں صرف اپنے کیسز ختم کرانا تھا، ان کا مقصد صرف این آر او لینا تھا، انہوں نے پچھلے 10سال اس ملک کو لوٹا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک ہے، چوروں کو بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے، نوجوان ساتھ دیں، ان کا مقابلہ کریں گے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے اور میں نے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ ہم مر جائیں، امریکیوں کے غلاموں کی غلامی سے بہتر ہے انسان زندہ ہی نہ رہے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت نزدیک

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے تفصیلی انٹرویو میں ایران

غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم

?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے

ہڑتال کے باعث برطانوی ریلوے کا نظام مفلوج

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے ورکرز کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے رہنما

امریکی جاسوس غبارہ شام کے الحسکہ پر اڑتا ہوا

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   اپنے اڈوں اور فوجی قافلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے

پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ عاصم افتخار احمد

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم

بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

لبنان میں حالات خراب کرنے کی سازش

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:بیروت ایئرپورٹ کے راستے میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران

یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے