وزیراعظم کی مصنوعی ذہانت کے فروغ اور مؤثر نفاذ کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور مؤثر نفاذ کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ترقی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور اس ضمن میں قومی پالیسی کا جلد از جلد نفاذ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ڈیٹا پروٹیکشن، ڈیٹا سوورینیٹی اور اخلاقی اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تاکہ اس ٹیکنالوجی کا مؤثر اور محفوظ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ایک ’اے آئی ایڈوائزری پینل‘ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے، جو پالیسی سازی اور عملی اقدامات کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، متعلقہ اعلیٰ حکام اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا

?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا،  یہ

ذلیل کرنے کا بہت بہت شکریہ: زلنسکی کا امریکہ سے خطاب

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے چند روز قبل وائٹ ہاؤس

امریکی عوام کا ٹرمپ پر اعتماد مزید کم ہو گیا

?️ 1 فروری 2026امریکی عوام کا ٹرمپ پر اعتماد مزید کم ہو گیا  ایک نئی

ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے

غزہ میں 20 صیہونی قیدی ابھی زندہ ہیں؛نیتن یاہو کا دعویٰ 

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ

افغان طالبات کا اسکولوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبات نے لڑکیوں کے اسکولوں

دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے؛اسلامی تعاون تنظیم کا مطالبہ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او

صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے