وزیراعظم کا قطر، سعودیہ کے سفیروں سے رابطہ، ایرانی میزائل حملے پر اظہار تشویش کیا

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے پر اظہار تشویش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قطری سفیر نے فوری رابطے اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔

سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہارپر وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لئے کام جاری رکھنا چاہئے۔

مشہور خبریں۔

PKK کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی حمایت ہمارا بنیادی مسئلہ ہے: اردوغان

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان  نے جمعہ کی شام برطانوی

شاباک کے خلاف استقامت کا کامیاب آپریشن

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعہ کی شام اپنے تحقیقاتی پروگرام

اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے

اردگان کا تل ابیب کے لیے نعرہ

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: ایک عرصے سے عالم اسلام کا لیڈر ہونے کا دعویٰ

برطانوی قدامت پسندوں کے گھات میں پڑنے کا خطرہ

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: نئے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر، برطانوی کنزرویٹو پارٹی ہر

یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:   یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے

عمان میں بھارتی طیارے میں آگ لگنے سے زخمی مسافر

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   عمانی میڈیا نے آج شام بدھ کو اطلاع دی کہ

سعودیوں نے یمن کے الجوف علاقے میں تیل کی تلاش کیوں روک دی؟

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ الجوف کے کئی علاقوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے