?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے، پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی پنجاب اور کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دے دی گئی۔
پی ٹی آئی پنجاب اور کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردی۔وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سی ای سی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔
اجلاس مین وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کیساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کی نئی نسل کے سامنے صہیونی بونے نظر آئے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے پر حالیہ غیر انسانی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت
جولائی
نائیجر کی عوام کیا چاہتی ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کے خلاف Equas کے
اگست
اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد
?️ 7 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے خطرے
دسمبر
فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔
?️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی
جولائی
پاکستان کو قرض سے ریلیف کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان
ستمبر
واگنر کو پیوٹن کے خلاف کس نے بھڑکایا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ویگنر گروپ کی دھمکیوں کے آغاز سے ہی تمام مغربی میڈیا
جون
صیہونی حملوں میں ایران کے اسپتال اور ایمبولینسز کو نشانہ، متعدد امدادی کارکن شہید
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل نے کرمانشاہ میں تین
جون
مودی کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔ مفتی منیب الرحمان
?️ 12 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے
مئی