🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کی بظاہر کوشش میں، وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کو سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپے کا وعدہ کرلیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیراعظم نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی ہے۔
مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی اپنے بجٹ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 25 ارب روپے مختص کر چکی ہے، اس لیے مرکز کی جانب سے فنڈز فراہم کیے جائیں۔
سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جھگڑا بن گیا ہے۔
پیر کو پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ مرکز سندھ حکومت کو 25 ارب روپے فراہم کرے گا تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
جس کے بعد پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا لہجہ نرم کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ’کوئی اختلاف نہیں‘ اور وہ اب بھی اتحاد کا حصہ ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے متنبہ کیا تھا کہ اگر بحالی کے لیے خاطر خواہ رقم مختص نہ کی گئی تو بجٹ کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں دیں گے۔
پی پی پی کے قانون سازوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اسحٰق ڈار نے کہا کہ 16 جون کو ہونے والی میٹنگ کے دوران پی پی پی کی قیادت بشمول وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے ایک ’جامع روڈ میپ‘ تیار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے سندھ حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے وعدے کے مطابق فنڈز فراہم نہ کرنے اور ٹیکس میں صوبے کے حصے کی رقم سے انکار کرنے پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے مطلوبہ فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم بجٹ 24-2023 میں اس حوالے سے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔
تاہم بلاول بھٹو زرداری نے حکمران اتحاد میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کوئی سیاسی اختلاف ہے اور آگے جاکر بھی مجھے کوئی سیاسی اختلافات یا سنگین سیاسی اختلافات نظر نہیں آرہے۔
مشہور خبریں۔
الجولانی کے سابق مرکز میں اجتماعی قبریں دریافت
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ادلب کے نواحی علاقوں،
جنوری
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
🗓️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
🗓️ 7 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف
فروری
عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں
مارچ
ورلڈ کپ میں ہمیں احساس ہوا کہ ہم کتنے نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا
🗓️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج میں صیہونی
نومبر
شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستے پر بمباری
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ پہلی
جنوری
امریکہ کا بیلاروس کے 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے بیلاروس کے 20 افراد اور 12 اداروں
دسمبر
مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا
اکتوبر