?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کےیوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا کشمیر میں استصواب رائے کا عہد تاحال پورا نہیں ہوا کیونکہ مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل قراردادوں ، چوتھے عالمی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیرکی حیثیت،آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کےخلاف جرائم کاارتکاب ہورہاہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔ خیال رہے 5 جنوری1949میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کی گئی تھی اور اقوام متحدہ نےکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات مکمل، ٹیرف معاہدے کی راہ ہموار
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات
جولائی
حکومت کا نیپرا کے ’کے الیکٹرک دوست‘ فیصلوں کو چیلنج کرنے کا عندیہ
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی
مئی
پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی
مارچ
ہم الحشد الشعبی کی تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں:فالح الفیاض
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے شہید قاسم سلیمانی کی
اپریل
پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ فلمی دنیا کے سب
دسمبر
وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے
دسمبر
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز
اگست
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست