?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے فارغ کردیا، جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے کے ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹرز، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر نے گزشتہ ماہ کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی تھی۔
اس موقع پر انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹرز، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست جبکہ 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، ترجمان نے بتایا تھا کہ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ایئرپورٹ میں تعینات تھے۔
اس سے قبل بھی کشتی حادثات میں ملوث 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر کو یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے متعدد تارکین وطن سمیت 40 پاکستانیوں کی موت ہو گئی تھی۔
واقعے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے، سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو آپس کے رابطے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔
?️ 3 جولائی 2022فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
جولائی
جب تک ترکی ہماری سرحدوں پرحملہ کرتا رہے گا تعلقات کا معمول پرآنا ناممکن: عراقی صدر
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی صدر عبداللطیف الرشید نے کرد روداو چینل کو انٹرویو دیتے
جنوری
قیدیوں کے تبادلے سے متعلق عبرانی ذرائع کی قیاس آرائیاں
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مقامی ذرائع نے آج باخبر ذرائع کے
فروری
الحشد الشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:9 سال قبل آج کے دن داعش کے دہشت گردوں کے
جون
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 2 ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے، مفتاح اسمٰعیل
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے
مئی
اٹلی کے باشندے حکومتی منصوبے پر چراغپا
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اٹلی حکومت سماجی امداد میں کمی کرنا چاہتی ہے جس کی
جولائی
صبا فیصل کی نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان پر نام لیے بغیر تنقید
?️ 3 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نام لیے بغیر نادیہ
جولائی
لاکھوں یمنیوں کا مارچ؛ ایرانی حملے کی حمایت
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن میں "شہیدِوں سے وفاداری” کے عنوان سے تاریخی ملین
اکتوبر