?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا، جو 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے اور جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب، جنوبی کے پی اور بلوچستان میں کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا اور بڑی منڈیوں تک ترسیل آسان ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا اسلام آباد میں افتتاح کردیا ، 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے۔11 انٹرچینجز،36 پل، 33فلائی اوورزاور119 انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں ، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب،جنوبی کےپی اور بلوچستان کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔موٹروے سے زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔
اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمارے دورمیں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تیزی سے کام ہوا، 1300کلومیٹر پر موٹروے پولیس کو تعینات کیاگیا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ 5سال کے اہداف کو ہم نے تین سال میں پورا کرلیا، ہمارے دور میں بننے والی سڑکیں تیزی سے مکمل ہورہی ہیں اور مہنگائی کے باوجود کم لاگت میں سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم ای بڈنگ اور ای ٹرینڈرنگ کی طرف جاچکے ہیں، 2ہزار32کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اب تک ہوچکی ہے، سڑکیں زیادہ بنائیں، سستی اور شفافیت کیساتھ بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سڑکیں کم ترقی یافتہ علاقوں میں بنائی گئی ہیں، صرف سڑکیں بنانا ہمارا کام نہیں بلکہ ادارے میں شفافیت بھی ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں چوبیس گھنٹے کے اندر امریکی رسد کے قافلے پر تین حملے
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے عراق سے فوجی انخلا کے معاملے میں
جنوری
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو انتخابات کرانے کا اعلان
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی
جنوری
وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
روس کا یورپی معاہدوں سے الگ ہونے کا اعلان
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے والے والے تمام
جولائی
صہیونی فلسطین میں کہیں بھی محفوظ نہیں
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
جنوری
تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں: وزیر اعلی پنجاب
?️ 29 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیر وترقی میں
ستمبر
برطانیہ اور پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر تجارت اور برطانیہ کے نائب وزیر تجارت
جولائی
کیا ایران امریکہ جنگ ہو سکتی ہے؟امریکی صدر کا کیا کہنا ہے؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا ہے
جنوری