?️
بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چین جیسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہسپتال متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دورۂ چین کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ کے آنژن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نظام کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کی بہترین خدمات اور جدید طرزِ علاج کی فراہمی پر انتظامیہ کو سراہا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اس دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکومتی افسران بھی شریک تھے، دورے کے دوران وزیراعظم کو ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات اور ہسپتال کے مؤثر انتظام کے لیے موجود روبوٹس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات کا معائنہ کرایا گیا، جس پر وزیراعظم نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں مؤثر نظام، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین خدمات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف کو آنژن ہسپتال میں استعمال ہونے والی روبوٹک ٹیکنالوجی اور دیگر جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت دی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر منصوبوں، بالخصوص جناح میڈیکل کمپلیکس اور دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کیا جائے، پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتالوں میں چین کی طرز پر معیاری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع
مئی
How to Avoid Avengers: Endgame Spoilers Online
?️ 28 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے
جولائی
صیہونیوں کی حمایت سے سعودی عرب کا سب سے بڑا وائر ٹیپنگ آپریشن
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے تل
فروری
شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر
جون
کیا ڈالر کا مقدر پھوٹنے والا ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی
اگست
امریکہ نے حزب اللہ کے بارے میں اسرائیل کو کیا کہا؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے لبنان کے خلاف جنگ
ستمبر
سعودی میڈیا کے متعلقہ سوالات؛ کیا امریکہ قابل اعتماد ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:جوہری معاہدہ یا کسی بھی قسم کا معاہدہ جو ایران اور
اگست