وزیراعظم نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دے دیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور، پشاور اور فیصل آبا الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی۔

رواں سال نومبر تک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے حوالے سے لیسکو 13.04 فیصد، پیسکو 33 فیصد جب کہ فیسکو 6.01 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ لیسکو میں 2 لاکھ 23 ہزار 365 تھری فیز اسمارٹ میٹرز میں سے 49 ہزار 470 کی تنصیب ہو چکی ہے، پیسکو میں ایک لاکھ 52 ہزار 559 اسمارٹ میٹرز میں سے 51 ہزار 173 کی تنصیب کی جا چکی ہے جب کہ فیسکو ایک لاکھ 92 ہزار 311 اسمارٹ میٹرز میں سے 11 ہزار 276 کی تنصیب ہو چکی ہے۔

شرکا کو بتایا کہ صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز ، ای میلز ، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں جب کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جاسکے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اووربلنگ، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے نیپرا کے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

بحران میں ڈوبی ہوئی موساد

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور اس کی خصوصی انٹیلی جنس نیز آپریشنز تنظیم

شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

🗓️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے

ترک وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے اہم مقاصد 

🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:عراق کے دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے

امریکی بحری مشقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی شرکت

🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی بحری فوج کی سینٹرل کمانڈ نے سعودی عرب، متحدہ عرب

پرینیتی چوپڑا کا  ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار

🗓️ 19 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو

فوج نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں اہم کردار ادا کیا: اسد عمر

🗓️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او

غزہ میں جنگ بندی کے مسودے کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق ابتدائی مسودے پر اب فریقین کے

مردم شماری کے دوران کراچی کی 80 لاکھ آبادی شمار نہ ہونے کا خدشہ ہے، ایم کیو ایم

🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پاکستان) نے ڈیجیٹل مردم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے