وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگئے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملائیشیا کے دورہ پر گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔

اس دورہ کے دوران عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم نے اس حکومت کے فوجی اور انٹلی جنس

آل سعود کے جرائم انکشاف کرنے پر سعودی عرب میں ٹک ٹاک بند

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے بے گھر افراد کے نگہداشتی

افریقہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے فرانس کا سیاہ ریکارڈ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: گزرتے وقت نے فرانس کو اپنے نوآبادیاتی ماضی اور افریقی براعظم

9 مئی کے پرتشدد واقعات: خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

?️ 12 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج کے

قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار

غزہ کے مستقبل کے لیے بن سلمان والسی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو سے مصافحہ

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب اور مصر کی قیادت میں عرب ممالک غزہ کے

سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع

صیہونی خفیہ تنظیم کی یحییٰ السنوار کے قتل کی منصوبہ بندی

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: شاباک نے یحییٰ السنوار کے قتل کی منصوبہ بندی کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے