وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آگیا

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آ گیا۔

شہباز شریف 2 سے 5 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں، اعلیٰ سطح کا حکومتی اور کاروباری وفد وزیراعظم کے ہمراہ روس پہنچے گا۔ 2 مارچ کو وزیراعظم ماسکو پہنچیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 3 مارچ کو گمنام سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور کریملن میں صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں‌ پاک۔ روس سٹریٹجک شراکت داری پر اعلیٰ سطح کی مشاورت متوقع ہے جب کہ توانائی، تیل و گیس اور تجارتی تعاون ایجنڈے میں شامل ہے، سٹیل مل اور صنعتی تعاون پر پیش رفت کا امکان ہے، دورانِ ملاقات دوطرفہ تجارت بڑھانے اور بینکنگ چینلز پر بات چیت کا امکان ہے۔

اِسی طرح 3 مارچ شام کو وزیراعظم پاکستانی طلبہ کے ساتھ افطار اور خطاب کریں گے اور 4 مارچ کو پاک۔ روس بزنس فورم میں شرکت کریں گےجس میں 90 پاکستانی کمپنیاں بزنس فورم میں شریک ہوں گی، شہباز شریف پاکستانی سفارتخانے کی اراضی پر اور ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد بھی جائیں گے۔

علاوہ ازیں 4 مارچ شام کو پاکستانی وفد سینٹ پیٹرزبرگ روانہ ہوں گے، 5 مارچ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اہم اعلیٰ سطح کی ملاقات اور چرچ آف دی سیویئر آن اسپلڈ بلڈ کا دورہ کریں گے، ہیریٹیج میوزیم کا دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ونشریات ذبیح

پاکستان نے بائیڈن حکومت کے سامنے ایک نئی لکیر کھینچ دی

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس وفد کے حالیہ

دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کا آج لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان

?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ

حکومت سازی کا عمل صرف انتخابی نتائج پر منحصر نہیں ہوتا:عراقی وزیر اعظم 

?️ 18 نومبر 2025حکومت سازی کا عمل صرف انتخابی نتائج پر منحصر نہیں ہوتا:عراقی وزیر

اپنا منہ بند کرو!:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کا جنوبی کوریا کے صدر سے خطاب

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر کے یہ کہنے کے بعد کہ ان

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین

ہمارا ہاتھ ابھی ٹریگیر پر ہے:فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں سے خطاب

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم

غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے