?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آ گیا۔
شہباز شریف 2 سے 5 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں، اعلیٰ سطح کا حکومتی اور کاروباری وفد وزیراعظم کے ہمراہ روس پہنچے گا۔ 2 مارچ کو وزیراعظم ماسکو پہنچیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 3 مارچ کو گمنام سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور کریملن میں صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاک۔ روس سٹریٹجک شراکت داری پر اعلیٰ سطح کی مشاورت متوقع ہے جب کہ توانائی، تیل و گیس اور تجارتی تعاون ایجنڈے میں شامل ہے، سٹیل مل اور صنعتی تعاون پر پیش رفت کا امکان ہے، دورانِ ملاقات دوطرفہ تجارت بڑھانے اور بینکنگ چینلز پر بات چیت کا امکان ہے۔
اِسی طرح 3 مارچ شام کو وزیراعظم پاکستانی طلبہ کے ساتھ افطار اور خطاب کریں گے اور 4 مارچ کو پاک۔ روس بزنس فورم میں شرکت کریں گےجس میں 90 پاکستانی کمپنیاں بزنس فورم میں شریک ہوں گی، شہباز شریف پاکستانی سفارتخانے کی اراضی پر اور ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد بھی جائیں گے۔
علاوہ ازیں 4 مارچ شام کو پاکستانی وفد سینٹ پیٹرزبرگ روانہ ہوں گے، 5 مارچ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اہم اعلیٰ سطح کی ملاقات اور چرچ آف دی سیویئر آن اسپلڈ بلڈ کا دورہ کریں گے، ہیریٹیج میوزیم کا دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ایران کے خلاف معاشی دباؤ کا پرانا نسخہ؛ ماہرین کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں: چھ ماہ کی جنگ کے بعد، ایران کے خلاف امریکی
اگست
وزیر اعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کر دئے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں
ستمبر
آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کسی بھی سازش پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے آزادی پسندوں کا سخت جواب ہوگا: جماعت اسلامی
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما معراج الهدی صدیقی نے کہا
جولائی
ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی طرح کا حملہ ہوا توصیہونیوں کا ڈیمونا ری ایکٹر تباہ ہو جائے گا :عطوان
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:عطوان کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی جوہری
دسمبر
ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں، حافظ نعیم
?️ 24 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پہلگام واقعے
اپریل
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج
اپریل
جاپان کی امریکہ کے ساتھ دفاعی رہنما اصولوں پر نظرثانی
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:جاپان اگلے ماہ Fumio Kishida کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکہ
دسمبر
عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین و کشمیر کا حل ضروری ہے۔ پاکستانی مندوب
?️ 17 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے
جنوری