وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پر سیلاب زدگان کے لیے متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل پیر کے روز ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ادھرمتحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا.

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پہنچے گا یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاءضرویہ شامل ہیں.

ترکی کی جانب سے آنے والے امدادی سامان میں بھی خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا ترکی سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے.

ادھربرطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا. گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دنیا بھر سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے وزیراعظم ترکی اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے بھی ٹیلی فون پر بات کرکے ان سے سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا.

دوسری جانب آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے. صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی دریں اثنا نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہو گئی ہے.

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ ترکی سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں .

مشہور خبریں۔

چین اور مغربی طاقتوں کے مابین کشیدگی، جو بائیڈن نے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

?️ 28 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں  کے

تحریک لبیک اور حکومت میں سمجھوتہ ہو گیا

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل

?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی

دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ

ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے: وزیراعلی سندھ

?️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کورونا کیسز بڑھنے پر

غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد متحدہ عرب امارات کا چہرہ سامنے آیا

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار کے تجزیہ کار مائیکل ہراری نے

واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے سے متعلق صارفین کے اہم خبر

?️ 11 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے

2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:    زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے