وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں وزیراعظم نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیاء میں کشیدہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کی مذمت کی، بھارت کے اقدامات پاکستان کی مغربی سرحد پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان سنگین معاشی بحران سے نکل کر معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، ایسے میں اس قسم کے تنازع میں ملوث ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال کے آخر میں ملائیشیا کے سرکاری دورے کے لیے آمادگی بھی ظاہر کی۔

مشہور خبریں۔

محمد علی الحوثی: غزہ کی حمایت کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے غزہ کے

بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ

سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چینی کورونا ویکسین سائنو ویک کی بھاری کھیپ

پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے: صدرمملکت

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے

موساد اور شباک بھی نیتن یاہو کے مخالفین کی صف میں شامل

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف

ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی

امریکہ عراق سے جائے گا تبھی داعش کا مکمل خاتمہ ہوگا:فتح اتحاد

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے ایک تقریر میں

اسرائیل کی ناکامی کے دو اہم سسب کیا ہیں ؟

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کے نتائج سے قطع نظر، اسرائیل کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے