?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم آج 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کریں گے، دورہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ شوکت ترین، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک سمیت خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےبزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔ سر سبز پاکستان، سرسبز مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب منصوبہ دنیا کے لیے بیش بہا تحفہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
صنعا نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت میں اضافے سے خبردار کیا ہے
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی عوام اور کاز کی حمایت میں ملک کے مستقل
دسمبر
السنوار جنگ بندی کے خلاف تھے ؛ امریکہ کا چھوٹا دعوی
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار کے قتل کے اعلان کے بعد، جس کی
اکتوبر
ایران کا صیہونیوں کو پیغام؛فلسطینی ماہر کی نظر میں
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ
اپریل
جرمنی کی روس کو دھمکی
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے
جنوری
واحد پچھتاوا یہ ہے کہ اپنے دور اقتدار میں جنرل باجوہ پر اعتماد کیا، عمران خان
?️ 30 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا
مئی
نیتن یاہو کے شیطانی گروہ سے تمام اسرائیلی پریشان
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے مشہور صہیونی مصنف تسوی بریل کے
اکتوبر
وزیر اعظم سینیٹ انتخاباتی مہم کی خود نگرانی کریں گے
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم عمراں خان
مارچ
فلسطینیوں نے صیہونیوں پر حملہ کیوں کیا؟مصر کیا کہتا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ تنازع کا رخ
اکتوبر