?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر پیرس میں منعقد ہونے والے ’نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ‘ میں شرکت کے لیے 22 سے 23 جون تک فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہی اجلاس رہنماؤں کو ایک نئے عالمی طرزِ تعمیر کی صورت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو پائیدار ترقی، ماحولیات، توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے کی مالی اعانت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
بیان کے مطابق سربراہی اجلاس کا مقصد آئندہ 2 سال کے دوران دیگر اہم بین الاقوامی تقریبات اور کانفرنسز کے سلسلے میں بین الاقوامی مالیاتی نظام کی جامع اصلاحات کے لیے درکار اصولوں اور اقدامات کی وضاحت کرنا، شمال اور جنوب کے درمیان زیادہ متوازن اور منصفانہ شراکت داری کی راہ ہموار کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی مباحثے میں ایک سرکردہ اسٹیک ہولڈر، جی۔ 77 اینڈ چائنا میں ایک رہنما اور موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک میں سے ایک کی حیثیت سے سربراہی اجلاس میں ہونے والی بحث میں حصہ لے گا۔
وزیراعظم بحث کے دوران عالمی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفرااسٹرکچر، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور قرضوں سے متعلق حل کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ٹویٹر پر روس کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسیوں کی سازش ناکام
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ٹویٹر کمپنی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی
جنوری
ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا
?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی
اگست
انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام
جنوری
کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں
مئی
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ناکامی کی وجوہات
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 12 نیوز سائٹ کے تجزیہ کار
مارچ
ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف
?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے
فروری
ایک اور سعودی شہری آل سعود کی تلوار کی نذر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے
جون
صیہونی حکومت پر طوفان الاقصیٰ کے خاموش اثرات
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی حکومت کو ایک خاموش بحران
اپریل