?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج روس کے دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ روسی حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔ان کے دورہ روس میں بھارت کو دیئے گئے روسی ساختہ میزائل ایس 400روسی ساختہ میزائل کے حوالے سے بات چیت کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد روس کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، دورے کے دوران عمران خان کی نیوکلیئرسپلائرگروپ میں پاکستان کی رکنیت سے متعلق روسی سربراہ سے ملاقات ہوگی۔ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت فیٹف میں دوطرفہ تعاون اور خطےمیں امن کیلئےپاکستان کی دفاعی ضروریات پر بھی روس سے بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم کے دورہ روس میں دفاعی،سیکیورٹی تعاون کیلئےبھی اہم ملاقاتیں ہوں گی ، روسی عسکری حکام سےمشقوں،روسی دفاعی سامان کیلئے بھی پاکستان بات چیت کرے گا۔اس دوران بھارت کو دیئے گئے ایس 400روسی ساختہ میزائل کیلئے بھی بات چیت کا امکان ہے۔
روس اورپاکستان کےقومی سلامتی کےمشیروں کےدرمیان بھی مذاکرات ہونگے جبکہ پاک چین گیس لائن منصوبےمیں شیئر ہولڈرز معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔دورہ روس میں ایل این جی معاہدوں سے متعلق بھی وفاقی وزیر حماد اظہر روسی ہم منصوبے سے بات کریں گے جبکہ منگلا ، مظفرگڑھ اور گدو ،جامشورو کے پاورپلانٹس کی اپ گریڈیشن پر بھی گفتگو ہوگی۔
خیال رہے وزیر اعظم آج رات پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً9 بجے ماسکوپہنچیں گے ، ماسکو ایئررپورٹ آمد کےبعدوزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان آج ایس اوپیزکےمطابق بائیوسیکیورببل میں رہیں گے ، جس کے بعد کل صبح جنگ عظیم دوئم کےسپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدرولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کل ہوگی ، ملاقات 2 سے 3 گھنٹے طویل ہوگی، جس میں طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا اور اقوام متحدہ سمیت فیٹف میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
شیخ رشید نے شریف خاندان کو سیاست سے مائنس قرار دے دیا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شریف خاندان
جنوری
غزہ میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے شمال میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں
اکتوبر
مرگی قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر خالد محمود
?️ 9 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پاکستان میں مرگی کے مرض میں 20 لاکھ سے
فروری
پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مارچ
غزہ جنگ میں امریکہ کا رول
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: نوجوان امریکی ووٹروں میں بائیڈن کی مقبولیت غزہ جنگ کے بارے
نومبر
صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید
نومبر
سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو
فروری
صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں
اکتوبر