?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کاروائی نہ کرنے پر زور دیا ہے، وزارت داخلہ نے سیکریٹری وزارت خارجہ کو خط میں کہا ہے کہ نوازشریف اعلان شدہ اور مفرور مجرم ہیں ، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سیکریٹری وزارت خارجہ کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے ، ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کےریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ اور مفرور مجرم ہیں ، نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزیدریلیف نہیں دیاجاسکتا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی ، پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی۔
خط کے متن میں کہا کہ نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزرنی ہے، وہ سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے ، ان کیخلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں3 کیسز اور نیب میں ایک ریفرنس ہے، نوازشریف مطمئن نہ کرسکے کہ ان کا پاسپورٹ مزید کیوں رینیو کیاجائے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ نوازشریف واپس آنے چاہیں تو ایمرجنسی ٹریول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ، پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف کو تحریری جواب دیں کہ پاسپورٹ رینیو نہیں ہوسکتا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو 480 کلومیٹر لمبی بھولبلییا سرنگوں کا سامنا
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی
جنوری
چہلم امام حسین کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رہے گی
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
ستمبر
فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے کر اس
جولائی
آفریقا کیوں خوشیوں سے محروم ہے؟
?️ 18 نومبر 2025 آفریقا کیوں خوشیوں سے محروم ہے؟ افریقا، جو اپنے قدرتی وسائل
نومبر
اسرائیلی قیدی مکمل صحت کے ساتھ آزاد، مگر فلسطینی قیدی بدترین حالات کا شکار
?️ 15 اکتوبر 2025اسرائیلی قیدی مکمل صحت کے ساتھ آزاد، مگر فلسطینی قیدی بدترین حالات
اکتوبر
صہیونی قصبہ کریات شمونہ ایک بھوت شہر بن چکا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے ایک سال سے
دسمبر
پالیسی کی خامیاں، معاشی رکاوٹیں ’فائیو جی‘ کے اجرا کے منصوبوں پر اثر انداز
?️ 30 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے
نومبر
داعشی کیمپوں کے ذریعے عراق کے خلاف امریکہ کا منصوبہ
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: قطری السمرمد، سیکیورٹی امور کے ماہر نے زور دیا کہ
دسمبر