وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے ، ان کی جگہ عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ ہوں گے جب کہ زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں بطور سفیر تعینات کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، زاہد حفیظ چوہدری اس سے پہلے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ وزارت خارجہ میں ڈی جی افغانستان ، ایران اور ترکی بھی رہے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے بطور ترجمان دفترخارجہ آج اسلام آباد میں اپنی آخری پریس بریفنگ کی ، اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان صورتحال پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے، پاکستان کے سفیر منصور علی خان نے سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی، انہوں نے طالبان قیادت سے بھی ملاقات کی ہے، افغان سیاسی قیادت نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا،اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے طالبان کا بیان خوش آئند ہے، لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کا بیان بھی احسن اقدام ہے، عالمی برادری افغانستان کی تعمیر بو اور قیام امن کے لئے آگے آئے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر تشدد نہیں پھیلا، تمام افغان سیاسی قیادت کو مستقبل کی حکومت کے لئے کوششیں کرنی چاہئیے، پاکستان افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کا حامی ہے ، پاکستان افغانستان سے سفارتکاروں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ارکان کے انخلا کے لئے بھی کام کررہا ہے، پاکستان نے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل تشکیل دیا ہے، افغانستان میں پاکستان کا سفارتخانہ بھی کھلا ہے جو عالمی اداروں کو قونصلر سروسز فراہم کررہا ہے، آج پی آئی اے کے ذریعے چارسو غیر ملکی سفارتکاروں اور اہلکاروں کا انخلا کیا۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن اور اردوغان کی باکو اور ایروان کے سلسلے میں بات چیت

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   ترک حکومت کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کی شام

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن

فلسطین کے لیے پیش کیے گئے منصوبے

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں تنازعات کے تسلسل کے ساتھ مسئلہ فلسطین

مغربی میڈیا طلبہ کی بغاوت کے خلاف؛ وجہ؟

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں، امریکی یونیورسٹیوں نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج

سلامتی کونسل کو کس نے یرغمال بنا رکھا ہے؟ روس کیا کہتا ہے؟

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے

وہابیت کے خلاف مصری مذہبی ادارے کا متنازع سیٹ

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:مصر میں فتویٰ جاری کرنے کی ذمہ دار تنظیم نے فیس

سی ڈی ڈبلیو پی نے 246 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے