🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں، مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئیں۔
لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے مختصر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں۔‘
اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے حامیوں نے مریم نواز کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔
مریم نواز نے واپسی کے لیے ایک ماہ کے بعد 6 نومبر کو ٹکٹ بھی کروائی ہوئی ہے، لیکن خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 3 ماہ تک لندن میں قیام کرسکتی ہیں۔
مریم نواز 3 سال کے بعد اپنے والد نواز شریف سے بالمشافہ ملاقات کر سکیں گی، ان کی اپنے والد سے آخری ملاقات 19 نومبر 2019 کو نواز شریف کی جاتی امرا سے لندن روانگی کے وقت ہوئی تھی۔
مریم نواز اپنے بھائیوں حسن اور حسین نواز سے تقریباً 5 سال کے بعد ملاقات کریں گی، وہ 13جولائی 2018 کو آخری مرتبہ اپنے بھائیوں سے ملی تھیں جب وہ سزا کاٹنے کے لیے اپنے والد کے ہمراہ پاکستان پہنچی تھیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ریاستی ظلم و ستم برداشت کیا، وہ اپنا مقدمات کا سامنا کریں گے۔
دورہ لندن کے دوران مریم نواز اپنے والد کی عیادت کریں گی اور ان کے علاج معالجے کی نگرانی بھی کریں گی جب کہ اس دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت بھی کی جائے گی، خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز ممکنہ طور پر نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ہدایت کے بعد نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو 3 سال قبل ضبط کیا گیا پاسپورٹ واپس کیا گیا تھا۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے 4 نومبر 2019 کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی، تاہم بینچ نے انہیں اپنا پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ نیب کو خدشہ تھا کہ وہ ملک سے فرار ہو سکتی ہیں۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر پاسپورٹ واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ ’الحمدُللہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کردیا گیا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟‘
مشہور خبریں۔
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر
حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی
🗓️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے
فروری
شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار
🗓️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری اور
اگست
گوگل میسیجز پر اے آئی فیچرز دیے جانے کا امکان
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کے 9 اہم مراحل؛ اسرائیل کی شکست اور جنگ بندی پر مجبور ہونے کی کہانی
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی متعدد مرتبہ جنگ بندی
جنوری
جماعت اسلامی کا 16مئی کو ’کسان کش پالیسیوں‘ کیخلاف لاہور میں پر امن احتجاج کا اعلان
🗓️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کے گندم سے متعلق
مئی
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلہ میں بن زائد کا موقف
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ابراہیم معاہدے پر
ستمبر
صدر مملکت سے نگران وزیرقانون کی ملاقات، انتخابات پر تبادلہ خیال، آئین کی بالادستی پر زور
🗓️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزیر
ستمبر