🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن لازمی ہونے چاہیئں، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے ۔ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا ۔
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چور مچائے شور کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ہمیں غداری اورامپورٹڈ حکومت کاطعنہ دیاجاتاہے،ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والوں نے فارن فنڈنگ سے جماعت بنائی۔پی ٹی آئی کو بھارتی کمپنیوں اور اسرائیل سے پیسے آئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب آوازیں بند کی جاتی ہیں تو ملک میں کچھ نہیں رہتا۔اگر سچ بولنے پر پابندی لگائی جائے گی تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔تین سال پہلے اس ملک میں تباہی وہ بربادی کا سلسلہ شروع ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ کپتان کہتا ہے ملک کو نہیں چلنے دوں گا۔عمران خان اس ملک کو دیوالیہ کر چکا ہے۔عوام سابق حکمرانوں سے پوچھتے ہیں ہمارے لیے کیابنایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کرسی سے اترتے ہی انہیں ریاست مدینہ بھول گئی۔پاکستان اس وقت دیوالیہ ہونے کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی اور دوائیوں سے محروم ہوچکی۔چار سال تک ایوان کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 23 سال سے عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی نہیں ہورہی بلوچستان اسمبلی کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم سب مل کر بلوچی بھائیوں کی ذمہداری پوری کریں گے۔انشااللہ کوئی مداخلت نہیں ہوگی
مشہور خبریں۔
امریکہ کو بہتر لیڈروں کی ضرورت ہے: کسنجر
🗓️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: 99 سالہ ہنری کسنجر نے ایک امریکی میڈیا کو انٹرویو
جولائی
سعودی عرب کے قطیف شہر میں ایک نوجوان کا سر قلم
🗓️ 3 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام کےاس ملک کےجوانوں کے خلاف تازہ ترین اقدام میں
اگست
حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی ناکامی
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:ڈیوڈ شینکر، ریاستہائے متحدہ کے سابق نائب وزیر خارجہ مائیک پومپیو
اکتوبر
ترکی کا لیبیا کی سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
🗓️ 24 جون 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے لیبیا میں امن ، سلامتی ،
جون
اعلیٰ صہیونی کمانڈر کا غیر معمولی اعتراف
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر
مئی
وال اسٹریٹ جرنل کا رپورٹر روس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی شہری اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کو یکاترنبرگ میں
مارچ
اسرائیلی فوجی امور کے ماہر نے صہیونی حکومت کی شکست کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کردیا
🗓️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی فوجی امور کے ماہر نے فلسطینیوں کے
جون
کورونا: فرخ حبیب کا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور
🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے
مارچ