?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں کے بیانات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی ۔ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو واضح کر دیا،پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضع کیا ہے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے ۔پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔یہاں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق بتایا تھا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے آئندہ کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔تاہم محمد زبیر نے مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کردی ۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اُن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے اہل ہوں گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جب بنی تو بڑی متحرک تھی، اور حکومت کو بھی ٹف ٹائم دیا گیا، پی پی کے نکلنے کے بعد پی ڈی ایم کمزور ہوئی اور حکومت کو موقع مل گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ سال میں حکومت مزید کمزور جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، معاشی طور پر صورتحال بدل رہی ہے جو حکومت کو مزید کمزور کرے گی۔
مشہور خبریں۔
حکومتی دور میں نوکریوں سے متعلق فوادچوہدری کا اہم بیان
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں )وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم دعوی
اکتوبر
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر
?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
دسمبر
عمران خان کی جانب سے ‘نیوٹرلز’ کی مخالفت ماضی کی بات ہے، پرویز الہٰی
?️ 7 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی
اکتوبر
اسرائیل کی جانب سے اسلووینیا کے راستے یوکرین کو ہتھیار فراہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ
ستمبر
امید ہے کہ مصر یمن کے خلاف کسی بھی معاندانہ کارروائی سے باز رہے گا:یمنی عہدیدار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں نائب وزیر خارجہ نے اپنے
دسمبر
اپنے اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت محض ایک خیال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: انگریزی زبان کے اخبار تہران ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو
مارچ
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر حملہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا ذرائع نے آج اتوار، 11 ستمبر کو
ستمبر
شرح سود میں اضافہ کاروبار اور صنعت کو مفلوج کر دے گا، کراچی چیمبر
?️ 27 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے
جون