?️
کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے اپنے ایک فیصلے میں ’کے الیکٹرک‘ کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی اور اسے اجتماعی حکمت کا نتیجہ قرار دیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز کے الیکٹرک کے ٹیرف میں تقریباً 7 روپے فی یونٹ کی کمی کے فیصلے پر براہ راست کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
ستمبر میں کھپت کے لیے منفی ایندھن لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی عوامی سماعت کے دوران، ایک شخص نے یہ سوال کیا کہ آیا ریگولیٹر نے اجتماعی حکمت سے کام لیا ہے جب کے الیکٹرک کے بیس ٹیرف میں تقریباً 20 فیصد کمی کی گئی، جس سے حکومت کی سبسڈی 7 روپے فی یونٹ تک کم ہو جائے گی اور یہ حسابات مئی اور اکتوبر میں کس طرح کیے گئے تھے۔
نیپرا کی رکن (قانونی) امینہ احمد نے عوامی سماعت کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے فیصلے پر دستخطوں کا مطلب یہ ہے کہ اجتماعی حکمت شامل تھی اور فیصلے میں مختلف ٹیرف پیرامیٹرز میں تبدیلیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریگولیٹر نے سبسڈی کا حساب نہیں کیا کیونکہ یہ نیپرا کا کام نہیں ہے۔
اس سے قبل سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ریحان اختر نے عوامی سماعت میں بتایا کہ ستمبر میں اصل ایندھن کی لاگت صارفین سے وصول کی جانے والی قیمت سے کم تھی، اس لیے ملک بھر کے صارفین کو 37 پیسے فی یونٹ کی واپسی کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ صارفین نے اکتوبر میں 8 پیسے فی یونٹ کی مثبت ایف سی اے پہلے ہی ادا کی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے، اس لیے ریگولیٹری منظوری کے بعد صارفین کو 45 پیسے فی یونٹ کا خالص ریلیف ملے گا۔
ریحان اختر نے سماعت کو بتایا کہ ستمبر 2025 کی کھپت گزشتہ سال کے اسی مہینے سے تقریباً 24 فیصد زیادہ تھی جس کی وجہ طویل موسم گرما تھا، تاہم یہ اگست سے پانچ فیصد کم تھی اور ستمبر کے ٹیرف کے حوالہ جاتی تخمینے سے تین فیصد کم تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی کھپت بھی میکرو اکنامک عوامل، زیادہ بجلی کی قیمتوں اور سولرائزیشن کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔
انہوں نے وضاحت دی کہ ہائیڈروپاور پیداوار اندازوں سے بہتر تھی، لیکن چند تھرمل اور نیوکلیئر پاور پلانٹس پر زبردستی کی بندشوں اور بلوچستان کے اُچ میں مقامی گیس کی کمی اور ایل این جی کی وجہ سے مہنگے ذرائع کا استعمال کیا گیا، ورنہ ایف سی اے زیادہ ہوتا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ
اپریل
زمین کا وہ حصہ جہاں بارش کو پہلی بار ریکارڈ کیا گیا
?️ 22 اگست 2021ناروے( سچ خبریں) گرین لینڈ کی سطح سمندر سے 2 میل بلند
اگست
قطر مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے سخت خلاف
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: قطر نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حقوق سے
فروری
تنازعہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے: شبیر شاہ
?️ 18 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
مئی
شامی صدربشار الاسد کا ماسکو کا غیر متوقع دورہ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے
ستمبر
عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الصادقون کے نمائندے نے عراق میں ترکی
اپریل
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
صیہونی وزیر خزانہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ پر عائد پابندیاں
فروری