نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈالرز میں ریٹرن آن ایکویٹی کی اجازت دے دی

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو ڈالرز میں ریٹرن آن ایکویٹی کی اجازت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو یہ اجازت ملٹی ایئرٹیرف 2024 تا 2030 کی ترسیل اور تقسیم کے بزنس کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن بزنس کے لیے 3 روپے 31 پیسے فی یونٹ اوسط ٹیرف کی اجازت دی۔

اس کے علاوہ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن ٹیرف کے فیصلے بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 14 فیصد ڈالرز کے حساب سے ریٹرنز آن ایکویٹی کی اجازت دی گئی ہے۔

نیپرا نے ٹرانسمیشن بزنس کے لیے 12 فیصد کے حساب سے ریٹرنز آن ایکویٹی کی اجازت بھی کے الیکٹرک کو دی ہے۔

ریٹرن آن ایکویٹی (آر او ای) کسی کمپنی کی مالی کارکردگی کا ایک پیمانہ ہے، اسے کمپنی کی خالص آمدنی کو شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی پر تقسیم کرکے حساب کیا جاتا ہے، چونکہ شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی کمپنی کے اثاثوں میں سے اس کے قرض کو منہا کرنے کے بعد حاصل ہوتی ہے، اس لیے آر او ای ایک کمپنی کی خالص اثاثوں پر واپسی کو ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔

ریٹرن آن ایکویٹی کو کسی کارپوریشن کی منافع بخش صلاحیت اور اس کے منافع کمانے کی مؤثریت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جتنا زیادہ آر او ای ہوگا، اتنی ہی مؤثر طریقے سے کمپنی کی مینجمنٹ اپنی ایکویٹی فنانسنگ سے آمدنی اور ترقی حاصل کر رہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے دوران شدید لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں، آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج یا مظاہرہ دیکھنے میں آتا ہے، تاہم کے الیکٹرک کے حکام جھوٹے دعوے کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ جاری کرنے کا انتباہ

دو روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے کہا تھا کہ اگر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو افسر اجلاس میں نہیں آئے تو پھر ان کے وارنٹ جاری کریں گے۔

صوبائی وزرا نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں الیکٹرک کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے تھے اور اسپیکر اسمبلی سے سی ای او کے الیکٹرک کے رویے کی بالخصوص شکایت کی تھی۔

پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے) آصف نے کہا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہو رہے ہیں اور کے الیکٹرک 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہے، یوں کے الیکٹرک بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سی ای او کے الیکٹرک کو دو مرتبہ بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے لہٰذا انہیں پابند کیا جائے کہ وہ آئیں اور کمیٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کریں۔

مشہور خبریں۔

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں قابل سماعت قرار

🗓️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے

صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان

🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان

یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ

مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ

🗓️ 20 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ان

الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بارے میں عراقی وزیراعظم کا بیان

🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر

 کیا طالبان امریکہ کے دوست ہو سکتے ہیں؟

🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:ذمہ داری اور نگرانی سے متعلق خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی

بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم

🗓️ 22 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب کیلئے مراعات بحال، صوبائی اسمبلی میں بل منظور

🗓️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز سابق وزرائے اعلیٰ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے