?️
اسلام آباد، گوادر: (سچ خبریں) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گوادر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کے سکیورٹی نظام پر جامع بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم تنصیبات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میں جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی روک تھام، منشیات اور اشیاء کی سمگلنگ کے سدباب اور ساحلی نگرانی کے لیے مربوط آپریشنز کر رہی ہیں۔
شرکاء نے چائنہ بزنس سینٹر گوادر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں گوادر پورٹ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جی او سی گوادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کو اولین ترجیح حاصل ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء نے مکران ڈویژن میں امن و امان کے قیام، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں پاک فوج کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے کہا ہے کہ علاقے میں مثبت تبدیلی، بہترین سکیورٹی مینجمنٹ اور وسیع سرمایہ کاری کے امکانات انتہائی حوصلہ افزا ہیں، شرکاء نے دورے کے اختتام پر پاکستان پوائنٹ گوادر اور پاکستان نیول شپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں میری ٹائم سکیورٹی اور نیول آپریشنز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قمیتو مین پھر اضافے کی تجویز
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے
جولائی
جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ
اکتوبر
حزب اللہ کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب الله نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اڈوں پر
اکتوبر
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست
ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی پروفائلنگ جاری
?️ 18 مئی 2024خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈیویژن میں
مئی
پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کو ‘ناکافی سیکیورٹی’ کی فراہمی پر اظہار تشویش
?️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عمران خان کو فراہم
ستمبر
کوریائی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر پیانگ یانگ میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: 1950 کی کوریائی جنگ کے آغاز کی 74 ویں سالگرہ کے
جون
حکومت کا پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کافیصلہ
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے
مارچ