نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کرد ی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل، اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز اور رافع مقصود، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے وکیل شعیب شاہین عدالت میں حاضر ہوئے۔

یاد رہے کہ عدالت نے نیب اور سیکریٹری داخلہ کو جیل ٹرائل کیس میں نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

سماعت میں پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالتی احکامات، جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق دستاویزات کی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ تو صرف نیب کی ہے، وفاقی حکومت کی رپورٹ ہمیں نہیں ملی، اصل میں تو وفاقی حکومت نے پورے عمل کے بارے میں بتانا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کی رپورٹ کی کاپی شعیب شاہین کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ بہتر ہے ٹرائل میں کوئی خامی ہے تو اسے ابھی ہی ٹھیک کر لیا جائے، وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے، 11 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تک ٹرائل پر حکمِ امتناع جاری کیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ ابھی کونسا ٹرائل مکمل ہو رہا ہے، آئندہ سماعت پر دیکھ لیتے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق ہے ؟

وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے کہ اگر عدالت ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع نہیں دے رہی تو سماعت کل رکھیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 20 جنوری اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔

17 جنوری کو ہونے والی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی تھی۔

16 جنوری کو عمران خان نےتوشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، اس کیس میں 28 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، جیل ٹرائل کے یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے، اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے:وزیرداخلہ

?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی

حماس کب جنگ بندی قبول کرے گی؟

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر غزہ

ملک میں دو ڈھائی ماہ کے دوران کیا ہوسکتا ہے؟پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پیشگوئی

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی

عثمان بزدارکی جانب سے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈبن گیا

?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے  ایک لاکھ

غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں ایک اور امریکی حکومتی عہدیدار مستعفی

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے ایک عہدیدار نے غزہ میں صہیونی حکومت کے

محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں اہم دورہ

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:محمد بن سلمان اور ڈونالد ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ملاقات سے

کیا امریکی فوج اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ

اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو چھپایا ہے

?️ 8 اکتوبر 2025اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے