نیب نے بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے سی ڈی اے مجسٹریٹ سے مکالمے میں سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں، عدالت نے شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین متاثرین کے معاملے پر سی ڈی اے حکام سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین کے متاثرین کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی نیب کا کوئی پرسان حال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے کہنے پر مت چلیں، کسی سے نہ ڈریں، لوگوں کی مدد کریں، اگر کسی کو ڈر لگتا ہے تو اپنا تبادلہ کرا لے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ غلطیوں کی سزا نہیں ہوتی، بے ایمانی کی سزا ہوتی ہے، سول رائٹس اور اداروں کے دائرہ اختیار کو بھی دیکھنا ہوگا، نیب اور ایف آئی اے کو اپنا کام کرنے دیں، آپ اپنا کام کریں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب کی ترامیم کے بعد اسلام آباد کے 106 کیسز میں سے صرف 4 رہ گئے، باقی ختم ہوگئے۔

انہوں نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت دی کہ ڈرنا چھوڑیں اور عوام کے مسائل حل کریں۔

فاضل جج کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر ایک ہی شخص کو عہدے پر لگائے ہوئے ہیں، ہونا یہ چاہیے کہ بوجھ کم کرنے کے لیے ہر سیکٹر میں ڈی سی تعینات ہو، لیکن جو عدالتی حکم نہیں مانتا وہ ایک ڈی سی کو ہٹا کر پانچ کیسے رکھ سکتا ہے؟

عدالت نے ہدایت دی کہ شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین متاثرین سے متعلق مکمل تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی جج ہو، پولیس افسر ہو یا سی ڈی اے ملازم، جس کو ڈر لگے وہ اپنا تبادلہ کرا لے، فائدہ لیتے ہوئے آپ کو ڈر نہیں لگتا لیکن اپنا کام کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے، غلطیوں کی سزا نہیں ہوتی، بے ایمانی کی سزا ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: چھ ماہ کے عرصے میں یورپی انتہا پسندوں کی طرف

سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا

ہیومن رائٹس واچ کا سعودی عرب سے یمنی تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جاری بحران پر زور دیتے

لبنان کے آبی وسائل پر اسرائیل کا قبضہ خطرناک ہے: لبنانی وزیر اعظم

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے پانیوں

بوریل: اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ نے صیہونی

امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں

میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی ہوں!:ٹرمپ

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابی مہم

دنیا کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ڈرون

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:دنیا کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ڈرون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے