نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 بھی منظور

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی کابینہ نے نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا، جس کے تحت 50 کروڑ روپے سے کم کی کرپشن نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہوگی جب کہ احتساب عدالت کے ججز کی تقرری سے متعلق صدر کا اختیار بھی ختم کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب قانون میں متعدد ترامیم کی ہیں ، اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 بھی منظور کرلیا ، نئی ترامیم کے نفاذ کے بعد صدر مملکت احتساب عدالت کے ججز تعینات نہیں کر سکیں گے کیوں کہ صدر مملکت سے ججز کی تعیناتی کا اختیار ختم کرکے وفاقی حکومت کو دے دیا گیا ہے۔
نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بل کے مسودے سے معلوم ہوا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3 سالہ توسیع کی جا سکے گی ، نیب قانون کے سیکشن 16 میں بھی ترمیم کر دی گئی ، کسی بھی ملزم کے خلاف اسی علاقے کی احتساب عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکے گا جہاں جرم کا ارتکاب کیا گیا ہو ، ترامیم کی باقاعدہ منظوری کے بعد آصف علی زرداری ، ان کی بہن فریال تالپور، مراد علی شاہ اور درجنوں دیگر افسران کے کیسز سندھ منتقل ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے سیکشن 19 ای میں بھی ترمیم کی گئی ہے ، نیب کو ہائی کورٹ کی مدد سے نگرانی کی اجازت دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے ، ملزمان کے خلاف تحقیقات کے لیے کسی سرکاری ایجنسی سے مدد نہیں لی جا سکے گی جب کہ ملزم کو اس کے خلاف الزامات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کر سکیں۔ اسی طرح سیکشن 31 بی میں بھی ترمیم کی گئی ہے ، چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز کر سکیں گے جب کہ اب اگر کوئی مجرم کسی جرم کا مرتکب پایا جائے تو اس پر کوئی مالی جرمانہ بھی نہیں ہوگا ، اس سے پہلے کسی کو جتنی کرپشن کا مرتکب پایا جاتا تو کم از کم اتنا ہی جرمانہ ادا کرنا ضروری تھا۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کی منظوری کے بعد اب انہیں منظوری کے لیے صدر کے پاس بجھوایا جائے گا ، صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں اگلے ہفتے جوائنٹ سیشن بلایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

40 ملین ڈالر سے زیادہ یمنی تیل سعودی اتحاد نے لوٹا

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:   یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اماراتی

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، ترسیلی کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کی اجازت

🗓️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ

بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹ حملہ

🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت

شام کے گلے میں اسرائیل کا پنجہ

🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی

سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا

🗓️ 9 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان،

6 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو قریشی

🗓️ 12 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو

1200 عرب دانشوروں کا عرب حکام کو میمورنڈم

🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:1200 سے زیادہ عرب اور فلسطینی سیاسی مفکرین نے ریاض

توشہ خانہ کیس: عمران خان 11 اپریل کو اسلام آباد سیشن کورٹ طلب

🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے