?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پشاور ہائی کورٹ سے انصاف مل جاتا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔
دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ریاست کا خیال رکھنا چاہیے، نقصان ملک کا ہورہا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے 24 نومبر احتجاج کے مختلف مقدمات میں عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو 27 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔
درخواست گزاروں میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے علاوہ زرتاج گل، دوار کنڈی، خدیجہ شاہ، ایمان طاہر، نادیہ خٹک سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں سے نمائندگی ہے اور خوش قسمتی ہےکہ ہمیں پشاور ہائی کورٹ سے انصاف مل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی آزادی نہ ہو تو وہ ترقی نہیں کرسکتا، ہم نے اپنی سرگرمیوں کو آئین و قانون کے دائرے میں رکھا لیکن مشہور سیاسی جماعت کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توقع تھی کہ اپنے دارالخلافہ جارہے ہیں لیکن حکومت کے سلوک سے لگتا ہے شاید ہم یہاں کے باشندے نہیں، ملک کے موجودہ حالات میں سرمایہ کاری کون کرے گا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی اعلی کمانڈر کے خاندان کی تصویریں منظر عام پر؛صیہونی سخت پریشان
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر
فروری
فلسطین کی عالمی برادری سے مسجد اقصیٰ میں کھدائی روکنے کی درخواست
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: فلسطین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا،
جولائی
سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا
?️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان
جولائی
شامی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب کا پہلا سرکاری ردعمل
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت
دسمبر
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی
یورپی یونین نے فوجی عدالت سے شہریوں کو سزائیں بین الاقوامی ذمہ داریوں سے متصادم قرار دے دیں
?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے فوجی عدالت کی جانب
دسمبر
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی
سپریم کورٹ میں قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قومی احتساب
جولائی